ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیرو اور چوکسی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی-1350کروڑ کے زیورات ہندوستان لائے

نیرو اور چوکسی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی-1350کروڑ کے زیورات ہندوستان لائے

Thu, 11 Jun 2020 11:26:53    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)ہندوستان سے کروڑوں کاگھوٹالہ کرکے ملک سے بھاگ چکے ہیرا کاروبار نیرو مودی اور میہل چوکی کیس میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے- ای ڈی نے1350کروڑ مالیت کے تراشے ہوئے ہیرے، موتی،زیورات نیرومودی کے ہانگ کانگ کی فرموں سے واپس لائی ہے-نیرو مودی اور میہل چوکسی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 14ہزار کروڑ سے زیادہ کا گھوٹالہ کرکے ملک سے فرار ہوگئے ہیں - ای ڈی ان دونوں کے خلاف مستقل کارروائی کررہی ہے اور انہیں ہندوستان واپس لانے کی کوشش بھی جاری ہے- دریں اثنا ای ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی فرموں سے 1350کروڑروپے کے ہیرے، موتی، زیورات واپس لائے ہیں -


Share: